کوئٹہ، توہین رسالت کا ملزم تھانے میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)تتوہین رسالت کے الزام میں گرفتار ملزم کو پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق توہین رسالت کے الزام میں ایک شخص کو گزشتہ روز گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا گیا تھا، تھانے میں بند ملزم کو پولیس اہلکار نے گولی مار دی جس سے اس کی ہلاکت ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو حوالات میں ہلاک کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ سے توہین رسالت ﷺ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر کے خروٹ آباد تھانے منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں