پسنی،لاپتہ درمحمد اورعبدالسلام کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین کا مکران کوسٹل ہائی وے بند کرنے کا اعلان

پسنی (نامہ نگار)پسنی کے رہائشی لاپتہ درمحمد ولد حاجی شفقت علی اور اس کے بھائی لاپتہ عبدالسلام ولد شفقت علی کے لواحقین نے کل بروز جمعرات 12ستمبر 2024 کو مکران کوسٹل ہائی وے پسنی زیرو پوائنٹ کے مقام پر احتجاجاً بند کرنے کا اعلان کردیا، واضح رہے کہ درمحمد ولد حاجی شفقت علی بلوچستان کانسٹبلری کا اہلکار ہے،جسے 13 اپریل 2024 کو اوتھل زیرو پوائنٹ سے لاپتہ کردیا گیا اور بعدازاں اس کے بھائی عبدالسلام کو بھی لاپتہ کر دیا گیا،اس حوالے سے ان کے لواحقین نے پسنی کہ غیور عوام سمیت تمام طبقہ فکر کے لوگوں سے احتجاج میں شریک ہونے کی درخواست کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں