سرکاری ملازمین پر داڑھی لازمی قرار دینے کی خبریں بے بنیاد ہیں، افغان ترجمان

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان حکومت نے افغانستان میں سرکاری ملازمین پر داڑھی لازمی قرار دینے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان میں سرکاری ملازمین پر داڑھی لازمی قرار دینے کی خبریں بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں سرکاری ملازمین پر داڑھی لازمی قرار نہیں دی گئی۔ اس کے علاوہ ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ باجماعت نماز نہ پڑھنے والے ملازمین پر جرمانہ یا تنخواہوں میں کٹوتی کی خبر میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق البتہ باجماعت نماز نہ پڑھنے والوں کو صرف نصیحت کی جائے گی اور سمجھایا جائےگا کہ وہ باجماعت نماز کا اہتمام کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں