پارٹی کا مرکزی صدر نامزد نہ کرنے پر ایمل ولی کا عدالت جانیکا اعلان

پشاور (انتخاب نیوز) عوامی نیشنل پارٹی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی تازہ فہرست میں ایمل ولی کو پارٹی کا مرکزی صدر نامزد نہ کرنے پر عدالت جانےکا اعلان کردیا۔ ترجمان اے این پی انجینئر احسان اللہ خان کا کہنا ہےکہ ایمل ولی کو صدر نامزد نہ کرنے پر عدالت جائیں گے، انٹرا پارٹی انتخابات میں ایمل ولی صدر منتخب ہوئے ہیں۔ ترجمان اے این پی کا کہنا ہےکہ لگتا ہے الیکشن کمیشن پر دباﺅ ہے، الیکشن کمیشن کو اپنی طرف سے تمام مطلوبہ دستاویز فراہم کی تھیں۔ خیال رہےکہ الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی اپ ڈیٹڈ فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں 166 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں۔ فہرست کے مطابق اسفند یار ولی خان کا نام تاحال بطور صدر عوامی نیشنل پارٹی موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں