جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، درخواست منظور کرتے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (نیوز ایجنسی) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ منسوخی کیس میں ریمارکس دئیے ہیں کہ جلسہ کرنا ان کا آئینی حق ہے میں ان کی درخواست کو منظور کرتا ہوں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو عدالتی حکم کے باوجود جلسے کی اجازت نہ دینے پرچیف کمشنر کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے دلائل دئیے۔شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ 4 مہینے سے ہم جلسے کی اجازت مانگ رہے ہیں، جلسے کی اجازت ملی تو رات کی تاریکی پر جلسہ منسوخ کردیا گیا، منسوخی کا نوٹی فیکیشن رات ایک بجے بیجھا مگر کنٹینر پر قبضہ کرلیا جو ابھی تک واپس نہیں کیا اور نہ ہی ہمارے لوگوں کو چھوڑا گیا ہے۔ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ محرم الحرام کی وجہ سے ہم نے جلسہ منسوخ کیا، محرم کے 40ویں تک مجالس ہوتی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں