پنجگور، ناجائز تجاوزات کی بھرمار،گھنٹوں ٹریفک جام معمول بن گیا

پنجگور ( نامہ نگار ) پنجگور میں ڈبل روڈ کے باوجودِ ناجائز تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن گیا ھے تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ڈبل روڈ بنے کے باوجود جگہ جگہ ٹریفک جام معمول بن گیا ہے۔ پنجگور کے مین روڈز پر دکانداروں سبزی فروشوں نے دکانوں کے باہر ناجائز تجاوزات کرکے روڈ کو تنگ کر دیا ھے جس سے ٹریفک جام معمول بن گیا ہے خصوصاً مسجد روڈ سے جاوید چوک اور قلم چوک سے ٹرمینل ٹرن کے قریب سڑک پر دکانداروں ہوٹل مالکان نے تجاوزات کرکے روڈ کو تنگ کردیا ہے ہم کسی کے کاروبار کے خلاف نہیں دکانداروں سے سبزی فروشوں اور ہوٹل مالکان بریانی پکوڑے فروخت کرنے والوں کو بھی چاہیئے کہ وہ دوسروں کو تکلیف دینے سے اجتناب کریں’ اور اپنے حدودِ میں رہ کر کاروبار کریں پنجگور میں عجیب روایت ہے ہر کسی نے اپنے دکان سے باہر پانچ دس فٹ اگر روڈ پر تجاوزات کیا ھے دوسری جانب ہیوی گاڑیاں سڑکوں پر کھڑے ہونے سے حادثات کا سبب بن رہیہیں آج بھی ایک نوجوان مؤٹر سائیکل سوار روڈ کے درمیان کھڑے گاڑی سے ٹکرا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں