خضدار، مرغی کا گوشت مزید مہنگا، قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
خضدار(بیورورپورٹ)خضدارمیں ایک مرتبہ پھر مرغی کی قیمت اچانک بڑھنے لگی فی کلو 700 روپئے تک پہنچ گیاہے غریب دیہاڑی دار کمزورلوگ مرغی کے مسلسل مہنگائی کی وجہ سے گوشت کھانے سے محروم رہ گئی ہیں تفصیلات کے مطابق خضدار میں اچانک مرغی کی قیمت کو پرلگ گئی ہے ایک ہفتے میں پانچ سو روپئے سےبڑھ کرسات سو روپئے قیمت ہوگئی ہے غریب عوام رل گئی ہے مرغی مافیا کی طاقتور ہوناسرکار ان کے سامنے بے بس مانی ریٹس کی وجہ سے غریب لوگ مرغی کی گوشت کھانے سے محروم ہوگیاہے ان دنوں اچانک مرغی دوسو روپئے فی کلو بڑھ گئی ہے مرغی ڈیلرمافیاز کی مصنوعی مہنگائی سے غریب لاچار دیہاڑی دار لوگ مرغی کی گوشت کھانے سےیکسر محروم ہوگئی ہے باقی اضلاع میں ہفتہ وار ریٹس کی چیکنگ ہوجاتی ہے لیکن لاوارث خضدار میں کئی مہنیوں سے بمشکل ایک مرتبہ زحمت کی جائے تو وہ بھی عوام کی جانب سے غنیمت سمجھی جاتی ہے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبہ کے دیگر شہروں میں مرغی کی قیمت پانچ سو روپئے سےزیادہ نہیں ہےخضدارکے عوام کو ہربار مرغی ڈیلرزمافیا چکمہ لگاتے ہیں اور اپنے مرضی کا ریٹس لاگو کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاجارہا ہے خضدار عوامی وسیاسی حلقوں نے کمشنرقلات ڈویژن نعیم خان بازئی,ڈپٹی کمشنر خضدار عارف خان زرکون,اسسٹنٹ کمشنرخضدارحفیظ اللہ کاکڑ ودیگر ارباب اختیار داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ خضدار میں مرغی کی مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرکے عوام کو لوٹنے سے بچائے اور مرغی مافیاز فوری لگام دیکر عوام کو سستی ریلیف فراہم کئےجائیں۔


