خاران، مغوی مختیار احمد کی عدم بازیابی کیخلاف شٹرڈاؤن و دھرنا جاری

خاران(نمائندہ انتخاب) خاران سراوان کے رہائشی مغوی مختیار احمد مینگل چار دن گزرنے کے باوجود اب تک بازیاب نہ ہوسکے اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لواحقین کو اُنکی بازیابی سے متعلق کوئی معلومات فراہم کی ہے مغوی مختیار مینگل کی عدم بازیابی اور ضلعی انتظامیہ کی غُفلت اور لاپرواہی کیخلاف خاران میں شٹرڈون ہڑتال اور چیف چوک پر احتجاجی دھرنے کا سلسلہ جاری احتجاجی دھرنے میں مغوی مختیار کے لواحقین خاران کے تمام سیاسی پارٹیز کے رہنماوں زمیندار برادری ہندو برادری ایم پی اے واشک حاجی زابدریکی قبائلی معتبر سردار چنگیز خان ساسولی و دیگر قبائلی و مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے مغوی مختیار مینگل کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور رخشان ڈویژن کے تمام قبائلی معتبرین سے فوری مغوی مختیار مینگل کی بازیابی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ چار دن گزرنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ مغوی کو بازیاب اور کیس سے متعلق معلومات دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں اگر مغوی مختیار بازیاب نہیں ہوئے تو مزید احتجاجی تحریک سخت ہوگا اور اُسکا تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگا احتجاجی دھرنے کے شرکاء نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ایم پی اے خاران سے ڈپٹی کمشنر خاران کو فوری ٹرانسفر کرنے کا بھی مطالبہ کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں