تربت، سکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملہ
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)تربت کے علاقے بلیدہ میںسیکورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملے میں 1اہلکارجاں بحق جبکہ 7زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق جمعہ کو بلیدہ کے علاقے گلیسر پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شیر خان جاں بحق جبکہ 7اہلکارجنید،آصف رشید ، وحید،عثمان غنی ، عاصم ، نادر ، رحیم زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میںلیکرنعش اورزخمیوں کو فوری طور پرہسپتال پہنچادیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔مقامی انتظامیہ مزید کارروائی کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


