خاران، مغوی مختیار احمد کی عدم بازیابی کیخلاف شہر بھر میں شٹر ڈاؤن و دھرنا جاری

خاران(نمائندہ انتخاب)15جولائی کو خاران سے مسلح افراد کے ہاتھوں اغواسراوان خاران کے رہائشی کاروباری شخصیت مختیار مینگل کی عدم بازیابی کیخلاف دھرنا جاری ، خاران میں شٹر ڈون ہڑتال اور احتجاجی دھرنے کا سلسلہ جاری احتجاجی دھرنے میں سابق ایم پی اے ثناء بلوچ چیئرمین ٹاون کمیٹی میر نورالدین نوشیروانی خاران کے سیاسی پارٹیز کے رہنماوں علماء کرام قبائلی عمائدین ہندو برادری صحافی برادری زمیندار تاجر برادری و سوشل ایکٹیوسٹ اور مختیار احمد کے لواحقین نے بڑی تعداد میں احتجاجی دھرنے شرکت کرکے اغواء کاروں اور ضلعی انتظامیہ کو پیغام دیتے ہوئے پُرامن خاران اور چوری ڈکیتی اور اغواء برائے تعاون کیخلاف ایک پیج پر متحد ہونے کا اعلان کیا اور ضلعی انتظامیہ سے مغوی مختیار احمد کی فوری بحفاظت بازیابی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر احتجاجی دھرنے کی کمیٹی مزید سخت فیصلہ کریں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں