گوادر میں غیر رجسٹرڈ اداروں اور تنظیموں کے چندہ جمع کرنے پر پابندی
گوادر (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر گوادر کا اہم اعلان، غیر رجسٹرڈ اداروں اور تنظیموں کے چندہ جمع کرنے پر پابندی۔ ڈپٹی کمشنر گوادر نے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ بلوچستان چیئرٹیز ایکٹ 2019 کے سیکشن 18 اور سیکشن 20 اور تعزیرات پاکستان کے تحت کوئی بھی غیر رجسٹرڈ ادارہ، تنظیم یا فرد چندہ اکھٹا نہیں کر سکتا۔ چندہ جمع کرنے کی یہ کارروائی تعزیزی جرم تصور کی جائے گی اور اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دفتر ڈپٹی کمشنر گوادر کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق، کسی بھی غیر رجسٹرڈ ادارے یا تنظیم کو چندہ اکھٹا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ عوام کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ کسی بھی صورت میں چندہ دینا یا جمع کرنا قانونی خلاف ورزی ہے۔ جو افراد یا تنظیمیں اس جرم کا ارتکاب کریں گے، ان کے خلاف بلوچستان چیئرٹیز ایکٹ 2019 اور تعزیرات پاکستان کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ نوٹس عوام الناس کو متنبہ کرنے کے لیے جاری کیا گیا ہے تاکہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں اور قانون کی پاسداری کریں۔ عوام سے درخواست ہے کہ اگر کسی کو بھی غیر رجسٹرڈ ادارے یا تنظیم کی جانب سے چندہ اکھٹا کرنے کی اطلاع ملتی ہے تو فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔ اس اعلان کی کاپی کمشنر مکران ڈویڑن تربت کو بھی بمراد اطلاع ارسال کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر گوادر عوام الناس کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہا ہے اور امید کرتا ہے کہ عوام اس اعلان کی پاسداری کریں گے اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گے۔


