ہرنائی،کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 5 کان کن پھنس گئے

ہرنائی (صباح نیوز)ہرنائی میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 5کان کن پھنس گئے،تفصیلات کے مطابق شاہرگ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 5کان کن پھنس گئے،زرائع کا کہنا ہے کہ نجی کوئلے کی کان میں مائنگ کے دوران مٹی کا تودہ گرگیا ، مٹی کا تودا گرنے سے 5 کانکن کوئلہ کان کے اندر پھنس گئے، کان کنوں کو نکالنے کیلئے طویل آپریشن جاری رہا، مشکل آپریشن میں پانچوں کانکنوں کو زندہ نکال لیا گیا ۔ کانکنوں کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں