بنوں واقعہ پر صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا، بیرسٹر سیف

پشاور(صباح نیوز)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بنوں واقعہ پر صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو بلایا جائے گا۔ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا نے امن کمیٹی اراکین سے بنوں کی صورتِ حال اور دہشت گردی پر بات کی۔انہوں نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی سے متعلق امور پر بات ہو گی، اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں امن و امان کی بحالی کے لئے پالیسی بنائی جائے گی۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ یہ فیصلہ بھی ہوا کہ بنوں میں علامتی دھرنا جاری رہے گا،امن کمیٹی کے اراکین کی دعوت پر وزیرِ اعلیٰ جمعہ کو بنوں کا دورہ کریں گے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ بنوں میں امن قائم کرنے میں انتظامیہ کے ساتھ امن کمیٹی کا تعاون قابل تحسین ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں