چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر کا جامعہ بلوچستان کا دورہ
کوئٹہ (آن لائن) چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر گورنمنٹ آف پاکستان رانا مشہود احمد خان نے جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے جامعہ کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم ترین سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر جامعہ کے رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی اور دیگر بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران جامعہ کے تعلیمی ، تحقیقی سرگرمیوں ، مجموعی طور پر صوبے کے تعلیمی نظام، مستقبل کے تعلیمی نظام، ترقیاتی منصوبے سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرچیئر مین پرائم مسٹر یوتھ ڈویلپمنٹ نے کہا کہ جامعہ بلوچستان صوبے میں علم و تحقیق کو فروغ دینے سمیت شعور آگائی کو پروان چڑھانے اور کارآمد انسانی وسائل معاشرے کو فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ کیونکہ معاشرے کی ترقی و بہتری کے لئے تعلیمی اداروں کا اہم حصہ رہا ہے۔ اور ہمیں اپنے ملک و صوبے کو ترقی سے ہمکنار کرنے ، نوجوان نسل کو بہتر سمت کی جانب راغب اور برائی کے خاتمے کے لئے علم و شعور کو فروغ دینے اور اعلی تعلیم کے حصول کو ممکن بنا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا ہے ۔ جو کہ اعلی تعلیم اور کار آمد تحقیق میں پوشیدہ ہے۔بعدازاں انہوں نے جامعہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیااور جامعہ کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پرجامعہ کے پرووائس چانسلر نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دور جدید کے تقاضوں پر پورا اترنے کے لئے ضروری ہے کہ علم کو سیڑی بنا کر مقاصد حاصل کئے جائیں۔ ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کے لئے تعلیم یافتہ افراد ی قوت ناگزیر ہے ۔ اور جامعہ بلوچستان اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے صوبے کے طلبہ کو اعلی تعلیم کے مواقع مہیا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ اور مستقبل انہیں ہی سے وابسطہ ہے ۔آخرمیں جامعہ کی جانب سے چیئر مین پرائم منسٹر کو یادگاری پوٹریٹ پیش کیا گیا۔


