نصیر آباد، فائرنگ سے نوجوان زخمی، صحافی موٹرسائیکل سے محروم

نصیر آباد ( آئی این پی ) نصیرآباد کے علاقے چھتر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شدید زخمی کردیا ہے واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نصیراباد کے علاقے چھتر تھانہ کی حدودطاہر کوٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص نوجوان اظہار کو زخمی کردیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے شخص کو سول اسپتال ڈیرہ مرادجمالی منتقل کر دیا گیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے وجہ پرانی دشمنی بتایا جارہا ہے اس سلسلے میں مزید تفتیش چھتر پولیس کررہی ہے۔دوسری جانب ڈیرہ مراد جمالی سٹی ایریا میں نامعلوم مسلح افراد نے مقامی صحافی کے بیٹے سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے پولیس کو اطلاع دی گئی ہے صحافی برادری نے موٹر سائیکل کی برآمدگی کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے صحبت پور کے سنیئر صحافی روزنامہ مشرق کے نمائندے علی حسن پرکانی کے بیٹے سلطان احمد پرکانی سے جتک چوک ڈیرہ مراد جمالی سے نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پرسی ڈی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے صحافی برادری کا ایس ایس نصیرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس موٹرسائیکل کی برآمدگی کے لیے اقدامات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں