مغربی کینیڈا کے قصبے جیسپر کے جنگل میں آتشزدگی ،25ہزار افراد محفوظ مقام پر منتقل
ٹورنٹو(مانیٹرنگ ڈیسک)مغربی کینیڈا کے پہاڑی قصبے جیسپر کا نصف سے زائد حصہ جنگل کی آگ کی لپیٹ میں آگیا۔آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ 25 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ۔آگ پر قابو پانے کے لئے مقامی فائر فائٹرز کے علاوہ 4 سو غیرملکی فائر فائٹرز طلب کرلئے گئے ۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہاکہ جیسپر نیشنل پارک میں آگ کی تصاویر دل دہلا دینے والی ہیں۔دوسری جانب امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شمالی جنگلات میں بھی آگ پھیل گئی ۔آگ سے 70 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ لپیٹ میں آگیا، آگ لگانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ۔
Load/Hide Comments


