نو مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کا پشاور ہائیکورٹ کو خط
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے لیے خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ اس حوالے سے وزیر قانون خیبر پختونخوا آفتاب عالم نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے لئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو خط بھیج دیا ہے، خط میں 9 مئی واقعات سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے قیام کی استدعا کی ہے۔آفتاب عالم نے کہا کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کمیشن کے لئے ناموں کا اعلان کریں گے اور جوڈیشل کمیشن کے سربراہ پشاور ہائی کورٹ کے جج ہوں گے۔ خیبر پختونخوا کابینہ نے 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی منظوری دی تھی۔
Load/Hide Comments


