رہنماﺅں کی عدم رہائی، بنگلا دیشی طلبا کا دوبارہ احتجاج شروع کرنیکا اعلان
ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش میں طلبہ گروپ نے رہنماﺅں کو رہا نہ کرنے پر پیر سے دوبارہ احتجاج شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ بنگلا دیش میں طلبہ نے سرکاری ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ پچھلے ہفتے ہونے والے پرتشدد احتجاج میں 205 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے جبکہ مظاہرین کے خلاف کریک ڈاﺅن میں 2 ہزار 357 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پرتشدد احتجاج میں سرکاری طور پر 147 افرادکی ہلاکت کی تصدیق کی گئی۔ مظاہرے روکنے کیلئے بنگلا دیش میں پچھلے ہفتے سے کرفیو نافذ ہے، تاہم اب ایک بار پھر طلبہ گروپ نے احتجاج کی کال دے دی ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق بنگلادیشی طلبہ گروپ نے اپنے گرفتار رہنماو¿ں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
Load/Hide Comments


