کوئٹہ میں صندوق سے لاش برآمد ہونے کا معمہ حل، ملزمان گرفتار
کوئٹہ(یو این اے )سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے 36 گھنٹوں کے اندر اندھے قتل کے کیس کا معمہ حل کر لیا، جس میں 13-14 سالہ لڑکا محمد عمر کی المناک موت شامل تھی۔ اس کی لاش ڈی ایچ اے، پولیس اسٹیشن کچلاک کے قریب ایک صندوق میں پائی گئی تھی، جس کی آنکھ کے قریب گولی کا زخم تھا۔، ٹیم نے انتہائی مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کو برے کار لاتے ہوئے اندھے قتل میں ملوث ملزمان کو نا صرف گرفتار کیا بلکہ قتل میں استعمال ہونے والا ہتھیار اور رکشہ کے علاوہ دیگر شواہد بھی برآمد کیے۔
Load/Hide Comments


