بیلہ اور حب میں برساتی ندیوں میں ڈوبنے سے 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق
حب(نمائندہ انتخاب) بیلہ اور حب میں برساتی ندیوں ڈوبنے کے دو حادثات میں چار افراد جاں بحق حب ندی اور گوٹھ اسماعیلانی ندی بیلہ میں نہاتے ہوئے دو بچیوں اور ایک بچہ سمیت 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق حب اور بیلہ میں ہونے والے مختلف واقعات کے حوالے سے بتاتا جاتا ہے کہ حب ندی میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا متوفی کی نعش ایدھی بحری ٹیم نے نعش نکال کر شناخت کے لئے حب اسپتال منتقل کردیا۔ بیلہ سے اطلاعات کے مطابق گوٹھ اسماعیلانی ندی میں نہاتے ہوئے تین بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تینوں کی نعش پانی سے نکال دی گئی ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں دوبچیاں اور ایک بچہ شامل ہے جن کی عمریں دس سے بارہ سال اور ایک ہی خاندان کے بتائے جاتے ہیں۔
Load/Hide Comments


