دکی، ناقص سروس پر موبائل کمپنیوں کے تین مقامی ذمہ داران گرفتار

دکی(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر دکی کلیم اللہ کاکڑ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دکی ظہور احمد بلوچ نے عوامی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے موئل سلور نیٹ ورک اور زیمت ٹچ وائی فائی کے اونرز سمیت تین ذمہ داروں کو گرفتار کرکے جیل میں بند کردئیے گرفتار ہونے والوں میں ٹیلی نار کے عبدالرشید ترین ،زہمت ٹچ کے امیر محمد ناصر اور دیگر شامل ہیں۔اسٹٹنٹ کمشنر دکی ظہور احمد بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی نار یوفون اور دیگر موبائل نیٹ ورک کمپنیوں اور وائی فائی سگنل فراہم کرنے والے زہمت ٹچ کے حوالے سے عوامی شکایت پر کاروائی کی ہے تمام کمپنیوں کو اپنی سروس بہتر کرنی ہوگی وگرنہ انکے این او سی کینسل کرکے دفاتر بھی سیل کردئیے جائینگے انہوں نے کہا کہ وائی فائی سروس فراہم کرنے والی کمپنی زہمت ٹچ کے پیکجز مہنگے ہونے کے حوالے سے شکایت موصول ہوئی ہیں۔کمپنیوں کو سروس بہتر کرکے عوام کو سہولت دینا ہوگا..

اپنا تبصرہ بھیجیں