ڈیرہ بگٹی، بارودی سرنگ کے دھماکے میں چار افراد زخمی

ڈیرہ بگٹی:ضلع ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے پیرکوہ میں ٹریکٹر ٹرالی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث ٹریکٹر ٹرالی پر سوار چار مزدور زخمی ہوگئے لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز ضلع ڈیرہ بگٹی کے سب تحصیل پیرکوہ کے نواحی علاقے پاتر نالے سے ریت لوڈ کرنے والے مزدوروں کی ٹریکٹر ٹرالی نامعلوم افراد کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث دھماکے کی وجہ سے ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ڈرائیور سمیت چار مزدور شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے افراد کو سول ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی گئی جبکہ زخمی ہونے والے مزدوروں کی شناخت محمد دین ولد غلام محمد مزار خان ولد صوبانی کمال ولد درے اور لشکر ولد علی مراد کے ناموں سے کی گئی لیویز کے مطابق زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق پیرکوہ کے نواحی علاقے ڈل سے ہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں