190 ملین پاﺅنڈ کیس، زمین منتقلی کے بعد ملک ریاض و دیگر نے عمران خان سے ملاقات کی، تفتیشی افسر

اسلام آباد(آن لائن)190 ملین پاو¿نڈ اسکینڈل ریفرنس میں تفتیشی افسر ڈپٹی ڈائریکٹر میاں عمر ندیم کا بیان سامنے آ گیاجس کے مطابق تفتیشی افسر نے کہا کہ مجھے ریفرنس پر انکوائری کا اختیار 7 دسمبر 2022 کو دیا گیا جبکہ تفتیش 28 اپریل 2023 کو شروع کی،ریکارڈ کے مطابق کابینہ نے بیرون ملک اثاثوں کی ریکوری کے لیے ریکوری یونٹ کی منظوری دی، نیشنل کرائم ایجنسی کے کنٹری منیجر عثمان احمد کو مرزا شہزاد اکبر کی ہدایت پر خفیہ طور پر خطوط لکھے گئے،مجرمانہ سرگرمیوں کی آمدنی کو منجمد کرنے کے لیے نیشنل کرائم ایجنسی نے فریزنگ آرڈر حاصل کئے،تفتیشی افسر کا مزید کہنا تھا کہ بحریہ ٹاو¿ن نے 4 اپریل 2019 سے 30 اپریل 2019 کے درمیان 458 کنال 4 مرحلے 58 مربع فٹ اراضی خریدی گئی،خریدی گئی اراضی ملزم زلفی بخاری کے ذریعے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کو منتقل کی گئی،اراضی منتقلی کے بعد زلفی بخاری، شہزاد اکبر مرزا اور ملک ریاض نے عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں