سبی، موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

سبی:سبی پولیس کی کامیاب کارروائی ڈکیتی موٹرسائیکل چھننے میں ملوث خطرناک گینگ سرغنہ کو دو ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا گیا ہے،ملزمان سے لوٹے گئے زیورات موبائلز، مسروقہ موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے ایس ڈی پی او۔ اے ایس پی سبی کیپٹن(ر) میاں حسینن اقبال نے اے ایس پی آفس سبی میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سبی میں ڈکیتی موٹرسائیکل چھننے کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر ملزمان کی گرفتاری وارداتوں کو ٹریس کرنے سمیت جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی اور سبی میں جرائم کے خاتمہ کے لئے ڈی آئی جی سبی کیپٹن(ر) پرویز احمد چانڈیہ کے احکامات پر ایس ایس پی سبی ملک فاروق فیض لہڑی کی نگرانی میں اے ایس پی کیپٹن(ر) میاں حسنین اقبال کی سربراہی میں ایس ایچ او سٹی ایس آئی محمد آصف خجک، ایس آئی نواب خان لونی، ایس آئی لشکران خان گشکوری،الہ آباد چوکی انچارج اے ایس آئی جمال مہر، اے ایس آئی محمد حنیف اور انچارچ سی آئی اے ایس آئی غلام علی پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے دن رات ایک کرکے جدید انداز تحقیقات سے ڈکیتی موٹرسائیک چھننے کی وارداتوں میں ملوث گینگ سرغنہ محمد منور ولد محمد انور، محمد اصغر ولد خان محمد اور حاصل خان ولد بگوخان کوگرفتار ان کے کرکے ان کے قبضہ سے ڈکیتی کے دوران چھننے گئے دوتولہ مالیت تین لاکھ کے زیورات، تین عدد موبائل فون کے علاوہ چھننے گئے تین عدد موٹرسائیکل وارداتوں میں استعمال ہونے والی تین عدد میگزین بمعہ زندہ گولیوں سمیت تین عدد ٹی ٹی پسٹل سمیت وارداتوں میں استعمال کرنے والی ایک عدد موٹرسائیکل برآمد کرلی ملزماں سبی ڈھاڈر ڈیرہ مراد جمالی سمیت مختلف علاقوں میں مختلف گینگس کے ساتھ مل کر کام کرتے تھے پولیس نے ان کے موبائل بھی اپنے قبضے میں لے کر جدید انداز سے تحقیقات شروع کردی تاکہ کوئی بھی ملزم قانون کی گرفت سے نہ بچ سکے گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے جلد مزید انکشافات کی توقع ہے ان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں کی جائیں گی ایس ڈی پی او سبی کپیٹن(ر) میاں حسنین اقبال نے گرفتار ملزماں کے حوالے سے مزید بتایا کہ مذکورہ ملزمان نے 14جولائی 2020کو واپڈ اکالونی غریب آباد سبی کے رہائیشی نذیر احمد ولد عبدالرحمان سیلاچی کے گھر میں داخل ہوکر ٹی ٹی پستول کے زور پر زیورات چھن کر فرار ہوئے سٹی تھانہ سبی میں 103/2020 بجرم 392.34 درج کیا گیا گرفتار ملزماں پر 19جولائی 2020کو قیصر خان ولد احمدنواز باروزئی کی رپورٹ پر ریلوے گودام میں اسلحہ کے روز پر موٹرسائیکل جبکہ 10.5.2020کو درمحمد ولد عطا محمد کی درخواست پر بھی موٹرسائیکل چھننے کا مقدمہ درج کیا گیا واردت میں اصل شناختی کارڈز اے ٹی ایم بھی چھننا گیا مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے اے ایس پی کپیٹن(ر) میاں حسنین اقبال نے تبایا کہ سبی میں اندھے قتل سمیت مختلف درج مقدمات میں تفتیش وتحقیقات کا عمل دن رات جاری ہے اس عمل میں حساس اداروں کے تعاون کے وعلاوہ جدید انداز تحقیقات کا تسلسل برقرار رکھا گیا ہے ملزماں کسی صورت قانون سے بچ نہیں سکتے جلد ہی ہماری کامیابی یقینی ہوگی انہوں نے کہا کہ پولیس کے ساتھ عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے تاکہ ملزمان تک عوام کے تعاون سے پہنچ سکیں انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے پولیس اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز سے ایک ٹیم ورک سے پوری کررہی ہے درج مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں