چمن، بارڈر کی بندش کیخلاف دھرنا جاری
چمن:چمن پاک افغان بارڈر کی بندش کے خلاف جاری دھرنا مظاہرین کا پاک افغان باب دوستی کی جانب مارچ زیرو پوائنٹ پر دھرنا تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر شاہراہ پر 55دنوں سے جاری دھرنے کے شرکا جن میں مقامی تاجران آل پارٹیز لغڑی اتحاد شامل ہیں نے پاک افغان بارڈر باب دوستی کی جانب مارچ کرتے ہوئے زیرو پوائنٹ پر دھرنا دیا اور نعرے بازی کی جس پر ایف سی فورس کی جانب سے ان مظاہرین کو آگے بڑھنے سے رکھا گیا روکنے پر سیکورٹی فورسز اور دھرنا شرکا میں پتھراؤ بھی جس پر سیکورٹی حکام کی جانب سے دھرنا مظاہرین کے ممبران سے مذاکرات کی گئی سیکورٹی حکام اور دھرنا مظاہرین میں شامل مقامی تاجران کے مابین مذاکرات کامیاب رہے سیکورٹی کے ساتھ کامیاب مذاکرات پر دھرنا مظاہرین نے زیرو پوائنٹ پر جاری دھرنا ختم کر دیا حکام کی جانب سے کہا گیا کے پاکستان میں پھنسے ہوئے افغانی باشندوں کو وطن واپسی جانے کا راستہ دیا جائے گا اور پاک افغان بارڈر کو پہلے جیسے پیدل آمدورفت کیلئے شام پانچ بجے تک آپ لوگوں کو فائنل جواب دیا جائے گا جس کو مناتے ہوئے دھرنا مظاہرین نے احتجاج کو زیرو پوائنٹ پر سے ختم کر کے 55دنوں سے جاری جگہ پر منتقل کیا دھرنا مظاہرین کی جانب سے کہا گیا کے جب تک پاک افغان بارڈر کو پیدل مکمل طور پر نہیں کھولا جاتا دھرنا اسی طرح جاری رہے گا۔


