جعلی خبروں و تصاویر کے ذریعے پروپیگنڈہ کرنے والوں کیخلاف فوج قانونی کارروائی کریں گی ،آئی ایس پی آر

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)’ڈیجیٹل دہشت گردی کے خلاف قانون کے تحت کافی کارروائی نہیں کی جا رہی‘فوج کے ترجمان نے کہا کہ ”ڈیجیٹل دہشت گردی“ کے خلاف دفاع کی پہلی لائن ملک کا قانون ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک کا قانون ہے جس نے ڈیجیٹل دہشت گردی کو کنٹرول کرنا اور اس پر قابو پانا ہے، لیکن بدقسمتی سے، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جھوٹ، پروپیگنڈہ خاص طور پر سوشل میڈیا پر جعلی خبریں اور جعلی تصاویر پھیلتی رہتی ہیں جس سے عوام کے ذہنوں میں کنفیوژن پیدا ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قانون ڈیجیٹل تخریب کاری کے خلاف اس طرح سے کارروائی نہیں کر رہا جس طرح اسے کرنی چاہیے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اور میرا یہ خیال ہے کہ زیادہ یہ بیانیہ بنانے والے لوگ بے خبر نہیں ہیں، بلکل باخبر ہیں اور جان کر بناتے ہیں، دوسری وجہ اس کو بنانے کی ایک اور فائدہ بھی ہے، وہ یہ ہے کہ یہ جو مسئلہ ہے اس کو اتنا متنازع کردو، اتنا کنفیوز کردو تاکہ جو اصل مسائل ہیں جن کی ہم نے نشاندہی کی وہ حل نہ ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ جعلی خبروں اورتصاویر سے پروپیگنڈہ کرنے والوں کیخلاف فوج قانونی کارروائی کریںگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں