لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کے مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں

لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)سمیت دیگر فریقین سے مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔ جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔،درخواست گزار نے اپنی اپیل میں موقف اپنایا کہ سیاسی بنیادوں پر بانی پی ٹی آئی کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا جا رہا ہے۔انہوں نے استدعا کی کہ عدالت درج تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے بانی پی ٹی کو کسی نئے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکنے کی بھی ہدایت دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں