پی ٹی آئی کا الیکشن ایکٹ میں ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد (انتخاب نیوز) تحریک انصاف نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکا اعلان کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اس غیرقانونی اور بدنیتی پر مبنی قانون سازی کو مسترد کردےگی، پارلیمان سپریم ضرور ہے مگر آئین کی تشریح سپریم کورٹ کا اختیار ہے، سپریم کورٹ نے جو آئین کی تشریح کی وہ حتمی ہے، پارلیمان کی قانون سازی سے ختم نہیں ہوسکتی۔ بیرسٹرگوہرکا کہنا ہے کہ یہ بل حکومت کے لیے نشان عبرت بنے گا، شہبازشریف حسینہ واجد کو فون کرکے جانےکا طریقہ اور راستہ پوچھ لیں، سیاسی جماعت کو اسپیس نہیں دیں گے تو یہ اسپیس کوئی اور لےگا اور انجام حسینہ واجد والا ہوگا۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے شدید احتجاج اور شور شرابے میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں