ہمیں اسلامی لبادے میں ملک دشمنی کرنے والوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، شہباز شریف

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں ان کا مقابلہ کرنا ہے جو اسلامی لبادے میں ملک سے دشمنی کررہے ہیں شہدا کی سوشل میڈیا پر بے حرمتی کی جارہی ہے، 9مئی سے زیادہ دلخراش واقعہ تاریخ میں نہیں ہوا۔وزیر اعظم شہباز شریف جمعرات کو پاکستان چین فرینڈ شپ سینٹر میں قومی علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔، علما مشائخ کانفرنس میں ملک بھر سے تمام مکاتب فکر کے علما نے شرکت کی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کانفرنس کے مہمان خصوصی ہیں جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر گیسٹ آف آنر ہیں۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے ۔ ہمیں اسلامی لبادے میں ملک دشمنی کرنے والوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جنرل عاصم منیر نے قرآن کریم ،اللہ تعالی اور رسول کے تابع جو گفتگو کی وہ ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے،انہوں نے کہا کہ عاصم منیر،انتہائی لائق احترام علماو مشائخ کو میرا سلام، آج سپہ سالار کی گفتگو دنیا کے خالق و مالک کا بتایا ہوا راستہ ہے۔محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آزادی کیلئے ہمارے آبا اجداد،علما اور رہنماں نے قائداعظم کی سربراہی میں عزیم تحریک چلائی، وزیراعظم لاکھوں ،کروڑوں لوگوں نے خون کے دریا عبور کیے تب جاکر پاکستان وجود میں آیا، جتنی آج قومی یکجہتی،اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی۔وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے 40سالہ سیاسی کیریئر کی روشنی میں بات کہنا چاہتا ہوں، سیاسی حکومت اور اداروں کے درمیان ایسا تعاون پہلے کبھی میں نے اپنے سیاسی کیریئر میں نہیں کیا، سپہ سالار ،سیاسی حکومت پاکستان کے بہترین مفاد میں کام کررہے ہیں، ہمارا اشتراک قابل دید،آئندہ کیلئے رول ماڈل ہے، 9مئی کا واقعہ آپ کے سامنے ہے،اس سے زیادہ دلخراش واقعہ تاریخ میں نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ جو آج بوتے ہیں وہی کاٹتے ہیں، علما کرام سے معتبر اور لائق احترام طبقہ کوئی نہیں، ملک میں منافرت کی سیاست ،تقسیم در تقسیم ہورہی ہے، ہم سب مسلمان ہیں ایک اللہ ،رسول اور کتاب کو ماننے والے ہیں، علما کرام پر بہت بڑی ذمہ داری ہے۔محمد شہباز شریف نے کہا کہ جب قومیں ارادہ کرلیتی ہیں تو بڑی سے بڑی رکاوٹ مشکل نہیں بن سکتی، دن رات کوشش ہورہی ہے ملک کی جان معاشی مشکلات سے چھڑائی جائے، اللہ کرے آئی ایم ایف کا یہ پروگرام آخری ہو، ہم نے ترقیاتی کاموں میں سے 50ارب روپے کی خطیر رقم 200یونٹ والوں کیلئے مختص کی،200سے 500یونٹ والے بجلی صارفین کی مشکلات پر بھی بات ہورہی ہے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہماری سب کی آپس میں مشاورت ہورہی ہے،ایک جامع منصوبہ بنایا جارہا ، کل رات بھی اسی موضوع پر صدر آصف زرداری سے بات ہوئی ہے، ماضی اور آج کا فرق یہی ہے کہ آپس میں مشاورت سے چل رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں