خضدار میں سماجی تنظیم کے تحت ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد
خضدار (بیورو ررپورٹ) غیرسرکاری تنظیم ہارڈ بلوچستان خضدارکے تحت ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ بلوچستان خضدار کی جانب سے خضدار پریس کلب میں ایک روزہ ورکشاپ میں مختلف سیاسی جماعتوں، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی، جے یو آئی، بی این پی عوامی، نیشنل پارٹی، جھالاوان عوامی پینل، جماعت اسلامی، جھالاوان ایکشن کمیٹی، انجمن اتحاد معذوران ودیگر سوشل آرگنائزیشنز، این جی اوز سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ورکشاپ سے منیجر محمد وارث شاہین براہوئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہارڈ بلوچستان خصوصاََ خضدار آڑنجی میں وسیع پیمانے پر سماجی خدمات سرانجام دے رہی ہے، آڑنجی میں اس وقت 90 گھروں پر سولرانرجی کی مدد سے بجلی کی سہولیات فراہم کیاجارہا ہے جوکہ ہارڈ بلوچستان اپنا جداتشخص برقرار رکھتی ہے، اس وقت خضدارکے کئی ایسے دیہات موجود ہے جن میں لاکھوں لوگوں کے گھروں کو روشن کرنے کے لئے سولر انرجی کی سہولت مفت مہیاکی جارہی ہے اس سے قبل وہاں کے لوگ مٹی کا تیل چراغ اور موم بتی اور کھانا پکانے کے لیئے بطور ایندھن لکڑی اور جانوروں کے گوبر استعمال کرتے تھے اس سے انسانی صحت پر برے اثرات مرتب ہورہے تھے، اسی طرح کئی اسکول اور صحت کے مراکز بھی ابھی تک بجلی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں۔