ڈاکٹر محمد یونس کی قیادت میں بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے حلف اٹھا لیا

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے حلف اٹھا لیا۔ڈاکٹر محمد یونس کی قیادت میں 16 مشیروں پر مشتمل عبوری حکومت تشکیل دیدی گئی ہے۔کابینہ میں کسی سیاسی رہنما کو شریک نہیں کیا گیا بلکہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے ڈاکٹر محمد یونس سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں غیر ملکی سفارت کاروں، سول سوسائٹی کے نمائندوں، بڑی کاروباری شخصیات اور سابق اپوزیشن پارٹی کے اراکین نے شرکت کی جبکہ شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔محمد یونس آج ہی عبوری حکومت کی سربراہی کے لیے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا پہنچے تھے۔سٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمینیشن موومنٹ کے کوآرڈینیٹر ناہید اسلام اور آصف محمود بھی عبوری حکومت کے مشیر بن گئے ہیں۔ڈھاکہ میں بناسری کے رہائشی ناہید اسلام نے 2016-17 کے تعلیمی سال میں ڈھاکہ یونیورسٹی کے سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں داخلہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں