اوستہ محمد، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں،4 ملزمان گرفتار
اوستہ محمد(یو این اے )انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان و ڈی آئی جی نصیر آباد رینج ایاز احمد بلوچ کی خصوصی ہدایات پر ایس پی اوستہ محمد محمد انور بادینی کے احکامات پر عملدرآمدکرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد خادم حسین مگسی کی زیرنگرانی انسپکٹر محمد پنھل جمالی ایس ایچ او پولیس تھانہ گنداخہ نے کارروائی کرتے ہوئے نقصان رسانی کے مقدمہ میں مطلوب روپوش ملزمان قربان علی،علی جان پسران ،کریم بخش کو گرفتار کر لیا جبکہ سب انسپکٹر عبدالرف جمالی ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی اوستہ محمد نے ہمراہ اے ایس آئی دانش علی رند و پولیس پارٹی کے کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں مطلوب روپوش ملزم دلبر علی کو گرفتار کر لیا مزید کارروائی متعلقہ پولیس کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


