وزیراعلیٰ ریلیف دینے میں ناکام، کوئٹہ میں 8 گھنٹے گیس لوڈشیڈنگ بند کی جائے، عوامی حلقے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) گزشتہ ایک ماہ سے کوئٹہ میں رات 11 بجے سے صبح 7 بجے تک گیس کی لوڈ شیڈنگ کو بند کیا جائے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کوئٹہ میں گیس کی لوڈشیڈنگ کس بنیاد پر کی جا رہی ہے، گرمیوں میں 8 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہے تو سردیوں میں عوام کی کیا حالت ہوگی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان تو کوئی بھی ریلیف دینے سے قاصر ہیں، حکومت نہ ہونے کے برابر ہے، بلوچستان ہائی کورٹ سے گزارش ہے کہ کوئٹہ کے عوام کیساتھ زیادتی نہ ہونے دی جائے، ایک تو گیس 8 گھنٹے بند رہتی ہے، اوپر سے بل ہزاروں روپے کا بھیجا جاتا ہے خدارا عوام پر رحم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں