مکران ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں انٹر نیٹ سروس بحال ہونا شروع
مکران (نمائندہ خصوصی) مکران کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بحال ہونا شروع ، گوادر ، پسنی ، اورماڑہ میں انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بحال ہو گیا جبکہ مکران میں موبائل نیٹ ورک سروس گزشتہ شب بحال ہوگیا تھا ، تفصیلات کے مطابق پندرہ روز گزرنے کے بعد گوادر سمیت مکران ڈویڑن میں ہفتے کی دوپہر گوادر سمیت پسنی ، اورماڑہ اور دوسرے علاقوں میں انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بحال ہونا شروع ہو گیا جبکہ موبائل نیٹ ورک سروس گزشتہ شب بحال کیا گیا ، گوادر راجی مچی کے دوران گزشتہ ماہ 27 جولائی کو گوادر سمیت مکران ڈویڑن میں موبائل سروس اور ڈیٹا سروس معطل کیا گیا تھا جبکہ ایک ہفتے بعد پسنی اور اورماڑہ میں سروس کو صرف دو دن کے لیے بحال کر دیا گیا تھا اور دن دن بعد مذکورہ علاقوں میں سروس دوبارہ بند کر دی گئی تھی تاہم ہفتے کی دوپہر دو بجے کے قریب ان علاقوں میں ڈیٹا سروس بحال ہونا شروع ہو گئی واضح رہے کہ گزشتہ پندرہ روز سے موبائل نیٹ ورک اور ڈیٹا سروس معطل ہونے کی وجہ سے صارفین اور کاروباری حضرات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


