بلوچستان، نان سیلری فنڈز میں 50 فیصد کٹوتی ،بلدیاتی ادارے مالی بحران کا شکار

پسنی (نامہ نگار)بلوچستان میں بلدیاتی ادارے ایک مرتبہ پھر مالی بحران کا شکار ، صحت و صفائی متاثر ہوئے کا خدشہ ، بیشتر علاقوں میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کے تنخواہوں کی ادائیگیوں میں دشواری کا سامنا ذرائع کے مطابق بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کے نان سیلری فنڈز میں 50 فیصد کٹوتی کے بعد بلدیاتی ادارے ایک مرتبہ پھر مالی بحران کا شکار ہو گئے ذرائع کے مطابق نان سیلری فنڈز سے بلدیاتی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں کے ساتھ اسی فنڈز سے فیولنگ، مشینریز کی پرزہ جات اور صحت و صفائی کے دیگر آلات کی خریداری شامل ہیں ، فنڈز میں پچاس فیصد کٹوتی لگنے کے بعد ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے ساتھ فیولنگ اور صحت و صفائی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، علاؤہ ازیں بلدیاتی اداروں کے منتخب عوامی نمائندوں نے اس کٹوتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو مستحکم بنانے کے بجائے غیر مستحکم کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ علاقائی سطح پر عوام کے بیشتر بنیادی مسائل بلدیاتی اداروں سے منسلک ہیں بلدیاتی اداروں کو مستحکم اور اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی کے بغیر بنیادی مسائل کا حل ممکن نہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں