بلوچستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے،سرفراز بگٹی

کوئٹہ ( آئی این پی ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے، بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی میں اقلیتوں کی نمائندگی موجود ہے، پارلیمنٹ، سرکاری اداروں سمیت ہر شعبہ زندگی میں اقلیتوں کی موثر نمائندگی جمہوری رویوں کی عکاس ہے،آئین پاکستان کے مطابق تمام شہریوں کے حقوق مساوات پر مبنی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن کے مناسبت سے جاری کئے گئے پیغام میں کیا ہے ۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے، بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی میں اقلیتوں کی نمائندگی موجود ہے،پارلیمنٹ، سرکاری اداروں سمیت ہر شعبہ زندگی میں اقلیتوں کی موثر نمائندگی جمہوری رویوں کی عکاس ہے، آئین پاکستان کے مطابق تمام شہریوں کے حقوق مساوات پر مبنی ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صدیوں سے آباد اقلیتوں کا قومی تعمیر و ترقی نمایاں میں کردار ہے ، اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقلیتی نمائندوں کی مشاورت سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں