وزیر اعلیٰ بلوچستان سے شنگھائی اے ڈی ایم انٹرنیشنل ٹریڈنگ کمپنی لمٹیڈ کے نمائندہ وفد کی ملاقات
کوئٹہ ( این این آئی) وزیر اعلیٰ بلو چستان میرسرفرازبگٹی سے پیر کو یہاں شنگھائی اے ڈی ایم انٹرنیشنل ٹریڈنگ کمپنی لمٹیڈ کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور بلوچستان میں نجی چینی سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سی پیک کے تحت جی ٹو جی منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا معاشی و اقتصادی سرگرمیوں کی تیزی سے بلوچستان میں روزگار اور صنعتی ترقی کے مواقع میسر آئیں گے جس سے بلوچستان میں سماجی ترقی کا عمل بھی تیز ہوگا ، اس موقع پر بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سربراہ سعید احمد بھی موجود تھے۔
Load/Hide Comments


