مند میں غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ، شہری اذیت میں مبتلا

مند(مانیٹرنگ ڈیسک)مند میں شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی چودہ گھنٹے لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں، مختلف علاقوں  میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے۔مند میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بے قابو ہوگئی، شدید گرمی میں طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔مختلف علاقوں میں14 سے 18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے، طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کو پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے باوجود، بجلی کے بلوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ عوام نے کہا کہ100 فیصد بل ادائیگی کے باوجود بجلی نہ ملنا زیادتی ہے ، شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کا دُہرا عذاب جھیلنا ناممکن ہے۔اس کے علاوہ کوئٹہ شہر اور نواحی علاقوں میں گرم موسم کے دوران بھی بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں