حب، زائرین کی گاڑی کو حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 20 افراد زخمی
حب (نمائندہ انتخاب)درگاہ شاہ نورانی کے قریب زائرین کی گاڑی کو حادثہ مرد خواتین بچوں سے سمیت 20سے زائد زخمی ہوگئے زخمیوں میں سے 4کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے زخمیوں کو حب اسپتال منتقل اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی کے مختلف اسپتالوں میں ریفر کردیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حید ر آباد پلیلی سے درگاہ شاہ نورانی جانے والی زائرین کی گاڑی تیز رفتار کے سبب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر درگاہ نورانی کے قریب گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 20سے زائد زخمی ہوگئے زخمیوں میں مرد خواتین اور بچے شامل ہیں زخمیوں کو ایدھی اور پرائیوٹ گاڑیوں کے ذریعے حب اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی کے اسپتالوں میں ریفر کردیا گیا حادثے کے 4زخمیوں کی حالت تشویشناک ناک بتایا جاتا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


