زمین مہنگی بیچنے کا الزام، فیض حمید کا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل شروع کردیا گیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) سابق سربراہ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف ڈی ایچ اے پشاور کی زمین مہنگی بیچنے کے الزام میں تحقیقات شروع ہوگئیں۔ گزشتہ روز سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے کر ان کا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل شروع کردیا گیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق فیض حمید کےخلاف پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت مناسب انضباطی کارروائی کا آغاز کردیا گیا، سپریم کورٹ کے حکم پر نجی ہاو¿سنگ سوسائٹی کے معاملے پرکورٹ آف انکوائری شروع کی گئی۔
Load/Hide Comments


