عذیر بلوچ اور امین بلیدی پر فرد جرم عائد

کراچی:کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ اور امین بلیدی پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔
عدالت نے عذیر بلوچ اور امین بلیدی پر ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر حملے کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس میں گواہان اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر انہیں پیش ہونے کا حلم بھی جاری کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں