ٹیکسوں کی بھرمار، بجلی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ، تاجر تنظیموں نے شٹر ڈاﺅن کا اعلان کردیا

کوئٹہ، اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کی دونوں بڑی تاجر تنظیمات مرکزی تنظیم تاجران اور آل پاکستان انجمن تاجران نے نام نہاد تاجر دوست اسکیم، آئی پی پیز کے ملک و قوم دشمن معاہدوں، بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ، ٹیکسز کی بھر مار کے خلاف 28 اگست کو ملک گیر شٹر ڈاﺅن ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان محمدکاشف چوہدری نے کہا ہے کہ نام نہاد تاجر دوست اسکیم ناقابل عمل ھونے کے باعث مسترد کرتے ھیں تاجر دشمن اسکیم کو فی الفور واپس لیا جائے۔دالوں ،آٹے سمیت تمام اشیا پر لگایا گیا ودہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائےاورآئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معائدے ریویو کیے جائیں اور آئی پی پیز کے چالیس چوروں کو ملک و قوم کاخون مزید نہیں چوسنے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو نیشنل پریس کلب میں آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ،شاھد غفور پراچہ ،شرجیل میر ،شرافت علی مبارک ،ملک مہر الہی ،راجہ جواد ،نعیم اشرف ،طارق جدون ،شیخ حفیظ ،و دیگر تاجر قائدین کے ہمراہ پر یجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔کاشف چوہدری اور اجمل بلوچ نے کہا کہ بجلی کے بلوں پر لگائے گئے ٹیکسز اور سلیب سسٹم اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ ،اضافی سکیورٹی اور ظالمانہ سلیب ختم کیے جائیں۔ایف بی آر کے جاری کردہ ایس آر او G۔236 اور h-236 معیشت کے لئے زہر قاتل ہیں ان کو واپس لئے جائیں ایف بی آر کرپشن کا گڑھ ہے اہف بی آر کے لامحدود اختیار واپس لینے ہونگے ہم ایف بی آر کو نیب نہیں بننے دیں گے انہوں نے کہا کہ صدر ،وزیراعظم سمیت تمام افسران کو مفت بجلی گیس پٹرول سمیت تمام مراعات اب ختم ہونی چاہئیے اب تاجر اور قوم قربانی نہیں دیں گے اب حکمرانوں اور اشرافیہ کو قربانی دینی ہوگی اور تمام مراعات واپس کرنا ہوگی اور جن کی جائیدادیں اور بینک بیلنس بیرون ملک ہیں اور جن کے نام دبئی لیکس سمیت دیگر میں آئے ییں ان کے مال و دولت واپس لائی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں سے ملک کا مالیاتی نظام ٹھیک نہیں ہو سکتا تو نااہل اور نالائق حکمرانوں کو چاہئیے کہ مالیاتی نظام صنعت کاروں اور تاجروں کے حوالے کیا جائے ہم دفاعی بجٹ کے بعد مالیاتی نظام کو بھرپور طریقے سے منعظم کریں گے اور کفایت شعاری کو اپنا کر وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ہم نے اسی ملک میں رہنا ہے اور ملک و قوم کی خدمت کرنی ہے لیکن ان نااہلوں نے یہاں نہیں رہنا اور بھاگ جانا ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران کو بڑی گاڑیوں کی بجائے کلٹس گاڑیاں دی جائیں اشیائے خوردونوش سمیت اسٹیشنری پولٹری ادویات و دیگر پر لگایا جنرل سیلز ٹیکس فی الفور واپس لیا جائے۔ کاشف چوھدری اوراجمل بلوچ نے کہا کہ ایکسپورٹ سیکٹر پر بھاری ٹیکس عائد کیا گیا اسے واپس لیا جائے اورپرائیویٹ تنخواہ دار طبقہ اور تاجروں کے انکم ٹیکس سلیب میں اضافہ کو واپس لیا جائےانکم ٹیکس کیلئے آمدن کی چھوٹ کی حد کو مہنگائی کے تناسب سے بڑھایا جائے ۔کاشف چوہدری ۔اجمل بلوچ نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی صنعت پر لگائے نئے ٹیکسز کو واپس اور گین پیریڈ بحال کیا جائے اور ایف بی آر کے افسران کو دیے گئے لامحدود اختیارات کو ختم کیا جائے ۔کاشف چوھدری نے کہاکہ وطن عزیز اسلام کے نام پر قائم ہوا اور اسلام میں سودی نظام کی ہرگز اجازت نہیں ہے لہذامعاشی بہتری و استحکام کیلئے سودی معیشت کا خاتمہ کیا جائے کاشف چوہدری نے کہا کہ تاجر دوست سکیم مکمل ناکام سکیم ہے لیکن ایف بی آر اس کی کامیابی کے جھوٹے دعوے کر رہا ہے ہم نے تاجروں کے حقوق کے تحفظ کا عہد کر رکھا ہے ہم نے پہلے بھی تاجروں کے حقوق کے لئے ہر قسم کی قربانی دی ہے اب بھی دیں گے اور ائندہ بھی ہم ملک کے تاجروں کےحقوق کے تحفظ کے لئے میدان میں ہونگے انہوں نے کہا کہ تاجر دوست سکیم کے نام پر اگر ایف بی ار مارکیٹوں میں اکر ایڈوانس ٹیکس لینے کی کوشش کرے گا یا میرے تاجروں کو سراہا کرے گا تو پھر وہ مارکیٹیوں سے واپس نہیں جا سکیں گے کانفرنس کے دوران 28اگست کو متفقہ طور پر ملک گیر شٹر ڈاون کا فیصلہ کیا گیا کانفرنس سے دیگر تاجر رہنماوں نے بھی خطاب کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں