افغانستان کو قطعاً عالمی برادری میں شامل نہیں کیا جاسکتا، جرمن وزیر خارجہ
برلن(آئی این پی)طالبان کے زیراقتدار افغانستان میں خواتین کو انسانی حقوق کی سب سے زیادہ خلاف ورزیوںکا نشانہ بنایا جارہا ہے،طالبان حکومت نے ایک منظم طریقے سے خواتین کو تعلیمی،سماجی اور سیاسی زندگی سے خارج کر کے گھروں میں نظر بند کر رکھا ہے،جرمنی کی وزیرخارجہ اینالینا بیئربوک نے اپنے بیان میں طالبان حکومت کے خواتین پرڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی،طالبان حکومت کی جانب سےکی جانے والی انسانی حقوق کی شدیدخلاف ورزیوں کے باعث افغانستان کو قطعا عالمی برادری میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔
Load/Hide Comments


