بلوچستان کےنوجوان بندوق کی بجائے قلم کو اپنی طاقت بنائیں، ضیا لانگو

کوئٹہ (آن لائن) وزیرداخلہ بلوچستان و بی اے پی کے مرکزی نائب صدر میرضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ باصلاحیت نوجوان ملک وقوم کا قیمتی اثاثہ اور قوم کا قابل فخرسرمایہ ہوتا ہے نوجوان بندوق اٹھانے کی بجائے قلم کو اپنی طاقت بنالے ،بلوچستان کی پسماندگی کا ذمہ دار وہ چندمفادپرست لوگ ہیں جو قلم کی بجائے بندوق اٹھانے کی تلقین کرتے ہیںنوجوان تھوڑپھوڑ،انتشار اور نفرت کی سیاست کو رد کرکے جمہوری انداز میں بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کا بھیڑا اپنے ہاتھ میں لے ۔جھوٹ،نفرت کی سیاست کرنے والوں کوہمیشہ کی طرح منہ کی کھانی پڑی گی موجودہ حکومت کا اولین ترجیح تعلیم،صحت اور کھیلوں کے میدانوں کوآباد کرنا ہے وزیراعلی بلوچستان کی قیادت میں تعلیم میں انقلابی اقدامات اٹھانے کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیںبلوچستان مختلف قوموں کا ایک گلدستہ ہے ہمیں آپس میں امن ومحبت اور بھائی چارگی کو اپنا ہوگاآنے والے وقتوں میں نوجوان ہی وہ طبقہ ہے جو ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے نوجوانوں کے تعاون سے بڑھے بلوچستان اور پڑھے گا بلوچستان کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کی منفی پروپیگنڈوں پر کان نہ دھرے دشمن عناصر ہمارے ہی نوجوانوں کو ورغلالر اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں