ضلع باجوڑ، فائرنگ کے تبادلے میں 5 مشتبہ افرا ہلاک، 3 اہلکار جاں بحق
ضلع باجوڑ(مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر مشتبہ افراد کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، جس کے نتیجے میں 5 مشتبہ افراد ہلاک اور 3 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق 18 اور 19 اگست کی درمیانی شب پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت نوٹ کی گئی، جو دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، فورسز نےشدید فائرنگ کے تبادلے میں پانچ مشتبہ افراد ہلاک، چار زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ضلع خیبر کے 36 سالہ نائیک عنایت خان، مانسہرہ کے 35 سالہ لانس نائیک عمر حیات اور پشاور کے رہائشی 25 سالہ سپاہی وقار خان جاں بحق ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے۔ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔


