شیر افضل مروت کا پولیس پر قاتلانہ حملے کا الزام، گرفتاری کی متضاد خبریں
اسلام آباد (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کی گرفتاری سے متعلق متضاد خبریں سامنے آئیں۔ اسلام آباد پولیس نے شیر افضل مروت کی گرفتاری سے انکار کیا جب کہ شیر افضل مروت کے ایکس اکاﺅنٹ سے ان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا۔ شیرافضل مروت کی اسلام آباد پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کی ویڈیو بھی سامنے آئی۔ پولیس اہلکاروں کے مطابق شیر افضل مروت نے ایک اہلکار کی وردی پھاڑ دی، ویڈیو میں شیرافضل مروت کی قمیض بھی پھٹی ہوئی ہے۔ شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں پولیس پر قاتلانہ حملے کا الزام لگایا اور کہا جہاں میں رکا تھا وہاں پولیس نے مجھ پر حملہ کیا۔
Load/Hide Comments


