عوام کورلانے والے کل اچھے سیاسی مستقبل کی امید نہ رکھیں،مولانا واسع
کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع نے کہا ملک کو اس مقام پر پہنچا کر بھی اوٹ پٹانگ باتیں کرنے والے اپنے بھیانک مستقبل سے ناواقف ہیں عوام کورلانے والے کل اچھے سیاسی مستقبل کی امید نہ رکھیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے اور بھینسیں بھیچنے والے کفایت شعار حکومت میں وزیر مشیر اتنی تعداد میں ہیں کہ اب تک ایک دوسرے کو جانتے بھی نہیں گزشتہ دوسال میں احتساب نے غلطی سے بھی مڑکر کر برسرِ اقتدار افراد کو نہیں دیکھا انہوں نے کہا کہ دوسال میں صرف خواب دکھائے گئے جو ڈراؤنے ثابت ہوئے آج پوری قوم کو بھکاری بنادیا گیا باہر سے نوکری کیلئے کوئی نہیں آیا جو برسرِ روزگار تھے ان کو ظالمانہ طریقے سے باہر کیا گیا اب ان کو سمجھ نہیں آتی کہ کیاکریں حکومت نے اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنیکے حوالے سے روز نئے ڈرامے تخلیق کرتی ہے لیکن قوم اب جان چکی ہے کہ تمام برائیوں کا سرچشمہ اناڑی حکومت ہے جن کی وجہ سے لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ اسی طرح پاکستان بین الاقوامی سطح پر پرانا مقام بری طرح کھوچکا ہے اور مغربی عناصر کے نمائندوں کے ذریعے ملک کے نظام پر تجربات کرکے اجنبی وزراء نیتختہ مشق بنادیا ہے گزشتہ دو سالوں ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا دیا جس کی تلافی کیلئے سب کو اہم فیصلے کرنے ہوں گے جو مستحکم،خوشحال اور مضبوط پاکستان کی علامت ہوں انہوں نے کہا ملک میں اسلامی شعائر کے تحفظ پر آخر حدتک جاسکتے ہیں۔


