خیرپور،دوگروپوں میں تصادم ،3افراد جاں بحق ،2زخمی

خیرپور (صباح نیوز) خیرپورکی تحصیل گمبٹ میں پرانی دشمنی پر 2 گروپوں میں تصادم فائرنگ سے ایک راہگیر سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔گمبٹ کے قریب بہارو رو تھانے کی حدود میں بھٹی برادری کے 2 گروپوں میں دیرینہ تنازع پر تصادم ہوگیا، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 2 زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک گروپ کے صادق بھٹی، چنگچی ڈرائیور عامر جویو اور دوسرے گروپ کا قیوم بھٹی شامل ہیں جبکہ محبت بھٹی اور رفیق بھٹی شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع کے باوجود 3 گھنٹے بعد بہارو پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیں،واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں