سبی، پہاڑی علاقے سے 6 افراد کی لاشیں برآمد
سبی (این این آئی ) سبی کے پہاڑی علاقے میں مسلح افراد کے حملے کے بعد چھ افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں ۔ ایس ایس پی کچھی کیپٹن (ر)دوست محمد بگٹی کے مطابق بولان میں گزشتہ شب مسلح افراد کے حملوں کے بعد چار لاشیں قومی شاہراہ کولپور کے قریب سے ملی ہیں جبکہ دو لاشیں تباہ شدہ پل کے نیچے دبی ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خدشہ ہے کہ مقتولین کو شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے تاہم مقتولین کی شناخت کا عمل ابھی مکمل نہیں ہوا۔دوسری جانب مسلح حملہ آوروں نے بولان کے علاقے دوزان میں ریلوے پل کو گزشتہ رات دھماکے سے تباہ کر دیا ریلوے پل پر دھماکے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ، ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی اور پنڈی سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا۔
Load/Hide Comments


