چین ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کے چنگل میں، پانچ علاقے نئے وائرس کب زد میں

بیجنگ( رپورٹ زبیر بلوچ) چین ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کی زد میں آ چکا ہے، عالمی وباء کورونا کے نئے کیسز چین کے پانچ صوبوں میں ریکارڈ ہو چکے ہیں، جس کے بعد ان علاقوں میں حکام کی طرف سے مختلف پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں، حکام کے مطابق محدود پیمانے پر پھر سے وائرس کا مختلف علاقوں میں جنم لینا تشویشناک ہے، نئے 68 کیسز سے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عالمی وباء پھر سے پھیل سکتا ہے، واضح رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کا پہلا کیس چین سے ریکارڈ ہوا تھا، چین سے یہ وائرس پھیلتے ہوئے دنیا بھر میں پھیل گیا جس سے لاکھوں زندگیاں لقمہ اجل بن گئیں جبکہ لاکھوں افراد اب بھی اس وائرس سے اپنی زندگی کیلئے لڑ رہے ہیں، امریکا سمیت مختلف یورپی ممالک کی طرف سے چین پر الزامات بھی لگائے گئے ہیں کہ یہ وائرس چین کی امریکا کے خلاف بائیولوجیکل جنگ ہے جبکہ چینی حکام کی طرف سے اس الزام کو سختی سے مسترد کر دیا گیا ہے، چین نے پہلے پہل وائرس کا الزام امریکا پر لگایا تھا جبکہ چین نے امریکی فوجی کا نام بھی لیا تھا جو چین کے بقول کورونا وائرس چین میں پھیلانے آیا تھا، دونوں طرف الزامات کے باوجود کوئی بھی ممالک اس بات کے مکمل ثبوت نہیں دے سکا کہ یہ وائرس کسی کی تشکیل کردہ ہے جبکہ امریکا نے چین کے ایک لیبارٹی کا نام لیکر اس لیبارٹی میں وائرس بننے کا موقف اپنایا تھا لیکن تمام الزامات کے باوجود اب تک کسی بھی ملک کی طرف سے مطئمن کن ثبوت نہیں لائے گئے ہیں۔
کورونا وائرس سے اب تک امریکا سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں کورونا وائرس کے 44 لاکھ کیسز ریکارڈ ہو چکے ہیں جن میں سے ایک لاکھ 50 ہزار 448افراد زندگیوں سے ہاتھ دو بیٹھے ہیں جبکہ 21لاکھ افراد اس وائرس سے شفایاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچے ہیں، دوسرے نمبر پر برازیل ہیں جہاں 24لاکھ سے زائد افراد کے اندر کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 87ہزار افراد کورونا وائرس کا مقابلہ کرتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 16 لاکھ افراد نے کورونا وائرس کو شکست دے دیا ہے، جبکہ تیسرے نمبر پر بھارت ہیں جہاں 14لاکھ 84 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، وائرس کا مقابلہ کرتے ہوئے 33ہزار افراد جانبر نہ ہوتے ہوئے جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 9لاکھ 54ہزار افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔
دنیا بھر سے کورونا وائرس سے شفایاب افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد مطئمن کن ہے جبکہ حالیہ ایک تجربہ میں امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین امریکا میں تیار ہو چکی ہے جہاں سب سے بڑا کورونا تجربہ ہونے جا رہا ہے جس میں 30ہزار سے زائد افراد حصہ لے رہے ہیں جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی ویکسین کیلئے تجربہ جاری ہیں، چین، اسٹریلیا، اور مختلف یورپی ممالک کی طرف سے بھی کورونا کی ویکسین تیار کرنے کا دعوی کیا گیا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین جلد دنیا بھر میں دستیاب ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں